کراچی (نوپ نیوز) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نادرا پاکستان کی عوام کے ساتھ غیر ملکیوں والے سلوک سے بازرہے ، نئے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے صارفین کو پریشان اور رشوت وصولی کیلئے ایجنٹ سے کام لیا جارہا ہے ،گنجان آبادیوں میں قائم نادرا کے سینٹرز پر عوام کی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں ،عوام کو کسی قسم کی کوئی سہولیات مہیا کرنے کی بجائے نئے نئے اعتراضات لگا کر پریشان کیا جارہا ہے ،عوام کے ٹیکسوں پر پلنے والے عوام کو اعترا ض لگا کر آنکھیں دیکھا رہے ہیں ،وزرات داخلہ اور نادرا نئے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آسان پالیسی واضع کرئے اور عوام کو آگاہی دے ،چیف جسٹس پاکستان نادرا کے نارواسلوک پر ازخود نوٹس لیں ،غریبوں کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے حکمران طبقہ ہر سطح پر پریشانی کا جال بچھائے ہوئے ہیں ،پینے کو صاف پانی نہیں سخت گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ غریب کے بچے کو تعلیم سے دور رکھا جارہا ہے ،نادرا انتظامیہ عوام کے ساتھ اپنے روئیے بہتر کرلے ،عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ،عوام آئندہ الیکشن میں اپنی سوچ ومنشاء کے مطابق ووٹ کا استعمال کریں ،جھوٹے دعوئے اور وعدے کرنیوالوں کو ووٹ کی پرچی سے مسترد کردیں ،عوام کی خدمت نہ کرنیوالے عوامی نہیں بلکہ آمرانہ ذہنیت وسوچ رکھنے والے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈی ،کورنگی ،اورنگی ٹاؤن ،پاک کالونی اور محمدی کالونی سے آئے ہوئے نادرا سے پریشان وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،نادرا کے ستائے پریشان صارفین نے بتایا کہ لانڈی نمبر3،کورنگی نمبر 4،اورنگی ٹاؤن ،پاک کالونی میں قائم نادرا کے سینٹرز پر عوام کی لمبی قطاریں معمول بن چکی ہیں ،رشوت لینے کیلئے ایجنٹ چھوڑے ہوئے ہیں ،اس موقع پر ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عوام کی امن پسندی اور محب وطنی کو کمزوری نہیں سمجھا جائے ،کرپٹ افسران نے بھاری رشوت کے عوض غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈجاری کئے ماضی میں ایسے نادرا کے افسران کی طویل فہرست ہے ،پاکستان کے مکینوں کو تنگ کرنا عوام کو انتشار میں جھونکنے کے مترادف ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح اور فورم پر آواز اٹھائیں گے ،قومی شناختی کارڈ کے حصول میں غیر قانونی رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف نادرا اور وزارت داخلہ فوری نوٹس لیں ،ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ نادرا کے خلاف سخت احتجاج کی کال دیں ،پرامن طریقے سے عوام کے مسائل اور قومی شناختی کارڈ کا حصول چاہتے ہیں ،عوام کی شکایات کے فوری حل کیلئے ڈی جی نادرا سے رابطہ کرینگے۔