تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ کے صوبائی وزیر خوراک ہری رام کشوری لال بھی مچھر کے وار سے نہ بچ سکے، ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے

سندھ کے صوبائی وزیر خوراک ہری رام کشوری لال بھی مچھر کے وار سے نہ بچ سکے، ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کے صوبائی وزیر خوراک ہری رام کشوری لال بھی مچھر کے وار سے نہ بچ سکے، ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہری رام کشوری لال کے خون کے نمونے ٹیسٹ کرانے کے بعد ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں ڈینگی کے شکار مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس مرض میں مبتلا 250 سے زائد افراد کی موت واقع ہو چکی ہیں۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار ہے، 44 افراد جاںبحق ہوچکے ہیں۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی سے متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے