Home / اہم خبریں / چارسدہ میں 8 سالہ اسکول کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

چارسدہ میں 8 سالہ اسکول کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

چارسدہ (رپورٹ: اصغر خان) علاقہ تھانہ خانمائی کی حدود سرکی میں 8 سالہ اسکول کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی۔ خانمائی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر لیا۔ ملزم کا اعتراف جرم۔ مزید تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ خانمائی پولیس کو اسکول چوکیدار کے ہاتھوں 8 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی رپورٹ درج ہوئی۔ واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ افتخار شاہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرڈھیری آیاز محمود خان، ایس ایچ او تھانہ خانمائی بہرمند شاہ خان اور انوسٹی گیشن آفیسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری اور اصل حقائق منظر عام پر لانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ پولیس ٹیم نے فوری کاروائی شروع کرتے ہوئے 12 گھنٹوں کے اندر اندر ملزم بلال اصغر ولد کریم خان سکنہ سرکی تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اقرار جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ متاثرہ بچی ہمارے اسکول میں پڑھتی ہے بروز جمعہ چھٹی کے بعد اس کو ورغلا کر اپنے ساتھ گھر لے گیا اور اس کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے 6 ہائیڈرینٹس سے متعلق فیصلہ دو ماہ میں کرنے کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے