Home / اہم خبریں / منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، نوشہرہ پولیس کی کاروائی کار سے 9 کلو چرس اور 2 کلو گرام افیون برآمد۔ ملزمان گرفتار

منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، نوشہرہ پولیس کی کاروائی کار سے 9 کلو چرس اور 2 کلو گرام افیون برآمد۔ ملزمان گرفتار

نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) نوشہرہ رسالپور پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 9 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور 2 کلو گرام افیون برآمد۔ ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر) منصور امان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں منشیات سمگل کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری۔ ایس ایچ او جان محمد خان تھانہ رسالپور کی نگرانی میں ناکہ بندی کی گئی تھی۔ کہ ایک موٹرکار نمبر او ایل جی- 2144 کو روکنے کا اشارہ کیا۔ موٹر کار کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 9 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور 2 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔ ملزمان جہانگیر ولد ولی خان اور داود شاہ ولد ولایت شاہ ساکنان پشاور موقع پر گرفتار۔ ملزمان کو تھانہ رسالپور منتقل کر دیا گیا۔ مقدمہ درج۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈز کا آغاز کراچی کی جامعات میں مقابلے شروع

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کی جانب سے سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے