کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آل پاکستان کرکٹ سیریز کے لیئے سجاس کی 25 رکنی کرکٹ ٹیم اصغرعظیم کی قیادت میں اتوار 20 اکتوبر کو لاہور روانہ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے ایک نئی روایت قائم کرتے ہوئے کراچی کے اسپورٹس جرنلسٹس پر مشتمل کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے مختلف شہروں میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ سجاس کے صدر طارق اسلم اور سیکریٹری اصغرعظیم کے مطابق سجاس کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق لاہور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سجال)، راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) اور خیبرپختواہ اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ فرینڈلی میچ کھیلے گی۔ سجاس کے سیکریٹری اصغرعظیم نے دوستی سیریز کے لئے تعاون کرنے پر محکمہ اسپورٹس سندھ اور میچز کے انتظامات پر سجال، رسجا اور کے پی کے کے اسپورٹس جرنلسٹس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیریز کا مقصد اسپورٹس جرنلسٹس کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ملک کے دیگر اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ ہم آہنگی اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرنا ہے۔
![]()