Home / اہم خبریں / میاں چنوں میں چائے نہ بنا کر دینے پر دیور کا بیٹے کے ہمراہ بھابی پر حملہ، بھابی کا ناک اور ہاتھ زخمی

میاں چنوں میں چائے نہ بنا کر دینے پر دیور کا بیٹے کے ہمراہ بھابی پر حملہ، بھابی کا ناک اور ہاتھ زخمی

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں میں چائے نہ بنا کر دینے پر دیور کا بیٹے کے ہمراہ بھابی پر حملہ، بھابی کا ناک اور ہاتھ زخمی۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے چک 97 پندرہ ایل کی رہائشی خاتون پروین زوجہ امیر نے اپنے دیور اور اس کے بیٹے کو چاۓ نہ بناکر دی تو اگلے روز اس بات کا بدلہ لینے کے لئے دونوں ملزمان نے کلہاڑی سے وار کیا اور خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جس سے خاتون کا ناک اور ہاتھ زخمی ہوا۔ اس واقعے کا ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک نے فوری نوٹس لیا اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات صادر کیے۔ تھانہ صدر نے فوری کاروائی کرتے ہوۓ ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے