پشاور (رپورٹ: اصغر خان) سینئر وزیر سیاحت خیبر پختونخوا عاطف خان کا مالدیپ میں بھارت کو شکست دینے والے بیڈ منٹن کھلاڑیوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ مالدیپ کی سرزمین پر بھارت کو بیڈ منٹن میں ساؤتھ ایشئین گیمز میں شکست دینے والی ٹیم کے لئے 5 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ باصلاحیت کھلاڑیوں کے لئے صوبائی حکومت خصوصی پروگرام شروع کررہی ہے۔ کھلاڑیوں کو میرٹ کی بنیاد پر ماہانہ معاوضہ دیا جائیگا۔ 26 اکتوبر سے نیشنل گیمز کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔10 ہزار کھلاڑی پورے پاکستان سے ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ نوجوان بیڈ منٹن پلیئر قاری عدنان اور راجہ محمد نے انڈیا کو ڈبل ایونٹ میں شکست دی، پشاور سے تعلق رکھنے والے قاری عدنان نے انڈیا کے خلاف گولڈ میڈل جیتا۔ خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون پلیئر مہوش نے بھی برونز میڈل جیتا، مہوش خیبر پختونخوا کی تاریخ میں بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون پلیئر ہیں۔ مہوش نے ٹیم ایونٹ میں برونز میڈل جیتا ہے۔
![]()