Home / اہم خبریں / راجن پور محلہ عیدگاہ میں صحافی کے گھر دن دیہاڑے چوری کی واردات، چور تالے توڑ کر لاکھوں کی نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے

راجن پور محلہ عیدگاہ میں صحافی کے گھر دن دیہاڑے چوری کی واردات، چور تالے توڑ کر لاکھوں کی نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) شہر میں دن دیہاڑے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ۔ پولیس کا خوف ختم۔ شہریوں میں خوف و ہراس محلہ عیدگاہ میں روزنامہ دنیا کے نمائندہ کے گھر دن دیہاڑے چوری کی واردات تالے توڑ کر لاکھوں کی نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے ۔تفصیل کے مطابق محمدپور دیوان میں ایس ایچ او رمضان شاہد کی تعیناتی کے بعد دن کے اجالے میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا تھا اب دن دیہاڑے گھروں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا آغاز بھی ہوگیا گذشتہ روز اور تو اور روزنامہ دنیا ملتان کے نمائندے سعدعامر گشکوری کے گھر جب ان کی فیملی گھر سے باہر گئے ہوئے تھے نامعلوم چوروں نے تالے توڑ کر گھر میں موجود نقد رقم اور طلائی زیورات جس کی مالیت تقریبا تین لاکھ بنتی ہے لے کر فرار ہوگئے گھر واپس آنے پر ٹوٹے ہوئے تالے اور بکھرا ہوا سامان دیکھ کر حیران رہ گئے پولیس کو اطلاع کردی گئی تاہم دو دن گذرنے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی شہریوں نے عدم تحفظ کے احساس پر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو شہریوں کے تحفظ کا پابند کیا جائے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے