Home / اہم خبریں / کراچی میں جاری میچ میں سدرن پنجاب نے عامر یامین کی آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت سندھ کو ایک اننگز اور 129 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

کراچی میں جاری میچ میں سدرن پنجاب نے عامر یامین کی آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت سندھ کو ایک اننگز اور 129 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ میں سدرن پنجاب نے عامر یامین کی آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت سندھ کو ایک اننگز اور 129 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے والی سندھ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس سے قبل عمیر بن یوسف اور فواد عالم نے سندھ کی جانب سے 58 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے میچ کے آخری روز کھیل کا دوبارہ آغاز کیا تو آل راؤنڈر بلاول بھٹی اور عامر یامین کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے میزبان ٹیم کے بلے باز بے بس دیکھائی دئیے۔ 133 رنز پر ڈھیر ہونے والی سندھ کی ٹیم کے 3 کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹے۔ سندھ کی جانب عمیر بن یوسف نے سب سے زیادہ 37 رنز اسکور کیے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے بلاول بھٹی اور عامر یامین نے دوسری اننگز میں بالترتیب 4 اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سدرن پنجاب کے راحت علی، عامر یامین اور بلاول بھٹی نے مجموعی طور پر میچ میں 5،5 کھلاڑیو ں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل سدرن پنجاب نے عامر یامین اور کپتان شان مسعود کی سنچریوں کی بدولت 546 رنز بنائے تھے۔ جواب میں سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 284 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے