Home / اہم خبریں / کمشنر کراچی کا ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ 2019 کی نمائش کا دورہ

کمشنر کراچی کا ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ 2019 کی نمائش کا دورہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ 2019 کی نمائش کا دورہ کیا وہاں پر منتطمین نے انکا استقبال کیا۔ انہیں تیسری پاکستان ٹریول مارٹ 2019 کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی او بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مختلف ممالک کے مندوبین جن مٰیں ہوٹل، ریسٹورنٹس، ٹریول ایجنسیز، پروڈکٹ آپریٹرز، اور ٹورزم ایسوسی ایشن کے نمائندے نمائش میں شرکت کر رہے ہیں مختلف ممالک کے سیاح بھی شریک ہو رہے ہیں۔ جو اپنے اپنے ممالک کی سیاحت کے فروغ کیلیے پاکستان سے وفود کا تبادلہ کرینگے۔ پاکستانی بڑی تعداد میں باہر جاکر سیر و تفریح کرتے ہیں اور ان ممالک کے زر مبادلہ میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان بھی دیگر ممالک کی توجہ کیلیے اپنی مصنوعات و سیاحت کے فروغ کیلیے مختلف اقدامات اور نمائشوں کا انعقاد کرتا ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے پاکستان ٹریول مارٹ 2019 کے مختلف اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہرایک اسٹال پر منتظمین کو پاکستان خصوصا کراچی ممیں اس نمائش میں ہرسال شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا، اس نمائش کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرامن اور سازگار ماحول کی وجہ سے ایسی نمائشوں کا انعقاد خوش آئند اور قابل تعریف احسن اقدام ہے حکومت سندھ کی کوششوں سے کراچی شہر اور پاکستان کے پر فضا حالات غیر ملکیوں کیلیے صحت مند اور حوصلہ افزا ہیں جن سے پاکستان ا ور دیگر ممالک کے درمیان بھائی چارے، ثقافت و سیاحت، کے فروغ اور دوستی و باہمی تعلقات میں مزید ترقی اور مضبوطی پیدا ہوگی اور ٹھوس رشتے پروان چڑہینگے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مختلف ممالک کے نمائندوں کو دعوت دی کی وہ شہر کراچی کی ترقی و خوبصورتی میں تعاون کا خیرمقدم کرینگے اور پاکستان و کراچی میں انہیں مکمل تعان و مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سید محمد علی ہمدانی چیف ایگزیکیٹو افسر لینڈ مارک کیونیکیشن، عبدالجبار راٹھوڑ عدنان سور اور دیگر نے بریفنگ دی۔ کمشنر کراچی نے انڈونیشیا، ملائشیا، سعودیہ ، آذربائیجان، کویت، تھائی لینڈ، اجمان، ترکش، جاپان ، سندھ ٹورازم، گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ اور ڈریم ورلڈ اور یو ایس ایڈ اور مختلف مشہور ہوٹلز کے اسٹالز کا بھی دورہ و معائنہ کیا۔ یہ نمائش پاکستان ٹورازم، محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ اور لینڈ مارک کمیونیکشن کے باہمی تعاون سے منعقد کی جاررہی ہے اور 8 سے 10 اکتوبر 2019 تک جاری رہیگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے