لاہور (ویب ڈیسک) ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے تشدد کا شکار، سسرال والے جلاد بن گئے۔ لاھور گرین ٹاؤن 21 سالہ سنبل پر شوہر، ساس اور نندوں کا بدترین تشدد۔ سگی پھوپھی کا اپنی ہی بہو(بھتیجی) پر بہیمانہ تشدد۔ سنبل پر شوہر، ساس اور نندوں نے بدترین تشدد کیا، کلہاڑی اور شیشہ مار کر سر پھوڑ دیا۔ مشتعل شوہر نے گرم استری لگا کر چہرہ جلا دیا۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بمطابق زرائع درخواست دینے کے باوجود ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ تشدد کی شکار سنبل کی فریاد مجھے انصاف چاہئے۔
![]()