کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر نمرتا کیس کی عدالتی تحقیقات کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ڈاکٹر نمرتا ہلاکت پر جوڈیشل انکوئری کیلئے سیشن جج لاڑکانہ کو خط لکھا تھا جس پر سیشن جج نے سندھ حکومت کی درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے جوڈیشل انکوائری کی اجازت طلب کی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب نمرتا کے والد اور بھائی وشال کی جانب سے اب تک مقدمہ درج نہیں کرایا گیا لیکن کیس میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے اعلیٰ حکام سے مشاورت جاری ہے۔ ایس ایس پی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تفتیش شفاف اور غیر جانبدار ہوگی، اس میں کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔
![]()