Home / اہم خبریں / زلزلے سے متاثرہ آبادی کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا، متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ آرمی چیف

زلزلے سے متاثرہ آبادی کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا، متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ آرمی چیف

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ کو بھرپور مدد فراہم کرکے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جلد ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، آرمی چیف نے میرپور میں جاتلاں کینال روڈ کا فضائی جائزہ لیا، جبکہ متاثرہ روڈ کی بحالی کے لیے جاری انتظامات بھی دیکھے۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ آبادی کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا، متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے اور سول انتظامیہ کو بھرپور مدد فراہم کرکے متاثرہ علاقوں میں جلداز جلد بحالی کا کام مکمل کرکے حالات اور زندگی کو معمول پر لائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

SPARC Organizes Football Tournament to Raise Awareness Against Child Labour in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi, The Society for the Protection of the Rights of the Child …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے