Home / اہم خبریں / ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کا سول ہسپتال میرپورخاص کے معاملے پر انتہائی برہمی کا اظہار، سول اسپتال کے ایمبولینس ڈرائیورز کو کل طلب کرلیا

ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کا سول ہسپتال میرپورخاص کے معاملے پر انتہائی برہمی کا اظہار، سول اسپتال کے ایمبولینس ڈرائیورز کو کل طلب کرلیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالواحد خاصخیلی کو سول سرجن کا چارج دے دیا گیا، دوسری جانب سول ہسپتال میں ایمبولینس نہ ملنے والے معاملے پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ آج اہم اجلاس کیا، اجلاس میں سول ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر عبدالواحد خاصخیلی، ایکٹنگ ڈی ایچ او ڈاکٹر گوبند مختلف رورل ہیلتھ سینٹرز کے انچارجز نے شرکت کی، ڈی سی سید مہدی شاہ نے سول ہسپتال میرپورخاص کے معاملے پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا اور سول ہسپتال کے ایمبولینس ڈرائیورز کو کل طلب کرلیا، اے ایم ایس ڈاکٹر عبدالواحد خاصخیلی نے تسلیم کیا کہ ہسپتال میں ایمبولینس ڈرائیورز سمیت ایک بڑی مافیا موجود ہے جو کام میں مسائل پیدا کرتے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال کے معاملات میں مشکلات پیدا کرنے والوں کی نام بھی طلب کیئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے 6 ہائیڈرینٹس سے متعلق فیصلہ دو ماہ میں کرنے کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے