تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ نااہل حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہوکر اپنے آپ کو نیب کی بے ساکھیوں کے ذریعے چلانے کی کوشش کررہی ہے۔ ایم این اے میر منور علی خان ٹالپر

پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ نااہل حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہوکر اپنے آپ کو نیب کی بے ساکھیوں کے ذریعے چلانے کی کوشش کررہی ہے۔ ایم این اے میر منور علی خان ٹالپر

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایم این اے میر منور علی خان ٹالپر صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ایم این اے خورشید شاہ کو نیب کی جانب سے گرفتار کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ نااہل حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہوکر اپنے آپ کو نیب کی بے ساکھیوں کے ذریعے چلانے کی کوشش کررہی ہے۔ عمران نیازی کی حکومت پیپلز پارٹی کو ڈرانے اور دھمکانے کے بیہودہ حربے بند کرے۔ پاکستان کی عوام جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ اور اسکے رہنماؤں کے خلاف تمام مقدمات جعلی اور بے بنیاد ہیں۔ یہ سب اقدامات عمران نیازی کے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔ نیب کی جانب سے صرف پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت احتساب کے نام پر سیاسی انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے خلاف عمران نیازی اس بار بھی اپنی سازشوں میں ناکام رہیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ٹنڈوآدم دعا انصاری قتل کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم عدالت میں پیش، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) پانچ سالہ معصوم دعا انصاری کے مبینہ قتل کے مقدمے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے