میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی ہدایات اور ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کی گٹکا و شراب فروش، جرائم پیشہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، متعدد ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں دیسی و انڈین ساختہ گٹکے اور دیسی شراب برآمد، مقدمات درج،
تھانہ کوٹ غلام محمد
ایس ایچ او کوٹ غلام محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد ڈاکٹت سلمان روڈ دیھ 331 میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی، دیسی شراب فروش ملزم بنام مول چند گرفتار، ملزم کے قبضے سے پانچ لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ کوٹ غلام محمد تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ دلبر خان مہر
ایس ایچ او دلبر خان مہر کی متعلقہ تھانے کی حدود گاوؑں بیان سنگھ میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی، گٹکا فروش ملزم بنام غلام حسین گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ دلبر خان مہر تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
پولیس پوسٹ جھلوری
انچارج پولیس پوسٹ جھلوری کی تعلقہ تھانے کی حدود نزد رانو شورو اسٹاپ جھلوری کامیاب چھاپہ مار کاروائی، گٹکا فروش ملزم بنام غلام محمد مہر گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ تعلقہ تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ ڈگری
ایس ایچ او ڈگری کی متعلقہ تھانے کی حدود میں کامیاب چھاپہ مار کاروائی، اشتہاری ملزم بنام ارباب علی گرفتار، اشتہاری ملزم تھانہ ڈگری کے جعلسازی کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا۔
![]()