Home / اہم خبریں / سندھ حکومت، اسپتالوں کے باہر علاج سے محروم ہو کر تڑپ تڑپ کر جان دینے والے مریضوں کی قاتل بن چکی ہے۔ چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی الطاف شکور

سندھ حکومت، اسپتالوں کے باہر علاج سے محروم ہو کر تڑپ تڑپ کر جان دینے والے مریضوں کی قاتل بن چکی ہے۔ چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی الطاف شکور

کراچی ( رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ سندھ حکومت، اسپتالوں کے باہر علاج سے محروم ہو کر تڑپ تڑپ کر جان دینے والے مریضوں کی قاتل بن چکی ہے۔ کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے سے لاڑکانہ کمشنر آفس کے باہر اپنی ماں کی گود میں شکار پور کا رہائشی 10 سالہ بچہ میر حسن ابڑو تڑپ تڑپ کر بے بسی کی موت مر گیا۔ کیا سندھ حکومت کی وڈیرہ شاہی، لٹیرا شاہی اور وزیروں کے گھروں میں بچے نہیں ہیں؟ آنے والے الیکشن میں عوام ظلم و جبر کا حساب لیں گے۔ سرکاری اسپتالوں میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین کا نہ ہونا وزیر اعلی سندھ کے لئے شرمناک ہے۔ صحت کے نام پر بجٹ کہاں اور کس کس کی جیب میں جا رہا ہے؟ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا کہ صوبہ سندھ میں قومی خزانے سے آنے والی رقم کا 95 فیصد کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے۔ سرکاری اسپتالوں، ہیلتھ سینٹرز اور ڈسپینسریوں میں عوام کو ایک معمولی گولی اور سرنج تک نہیں ملتی۔ اسپتالوں میں موت بانٹی جا رہی ہے۔ منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے لئے موجود نہیں ہوتے اور آئندہ انتخابات کے لئے کرپشن کر کے دولت کے انبار جمع کرنے میں مصروف ہیں۔ صوبائی حکومت، بیوروکریسی اور محکمہ صحت کی نا اہلی ہے کہ سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں۔ کمشنر آفس لاڑکانہ کے باہر اپنی ماں کی گود میں علاج سے محروم ہو کر تڑپ تڑپ کر جانبحق ہونے والا بچہ میر حسن ابڑو فوت نہیں ہوا بلکہ یہ اس کا اور ایسے لاکھوں مریضوں کا بہیمانہ قتل ہے جو علاج معالجے سے محروم ہو کر دم توڑ رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں ایمبولینس نہ ملنے پر میرپور خاص میں فوت ہونے والی بچی کی لاش باپ اور چچا موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار ہو کر دم توڑ گئے اور ایک گھر سے تین لاشیں اٹھیں۔ وزیر اعلی سندھ اپنی سرکاری گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر فروخت کر کے سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین منگوا کر اسپتالوں میں مہیا کریں۔ سندھ حکومت اپنی عیاشیاں کم کرے اور صحت کے بجٹ کو کرپشن سے بچایا جائے۔ الطاف شکور نے کہا کہ ایسا نہ کیا گیا تو وہ دن دور نہیں جب عوام کا اپنے ساتھ مظالم پر پیمانہ صبر لبریزہو جائے گا اور عوام آئندہ الیکشن سے پہلے ہی اٹھ کھڑے ہوں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے