تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کی مغربی سرحد پر دہشت گردوں کے دو حملوں میں فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ایک شدید زخمی جبکہ جوابی کارروائی میں دو شدت پسند بھی مارے گئے

پاکستان کی مغربی سرحد پر دہشت گردوں کے دو حملوں میں فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ایک شدید زخمی جبکہ جوابی کارروائی میں دو شدت پسند بھی مارے گئے

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاکستان کی مغربی سرحد پر دہشت گردوں کے دو حملوں میں فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا جبکہ جوابی کارروائی میں دو شدت پسند بھی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ رات اسپن وام کے علاقے اباخیل میں سیکیورٹی فورسز معمول کے گشت پر تھیں کہ شدت پسندوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ضلع بلتستان کے رہائشی 23 سالہ سپاہی اختر حسین نے جام شہادت نوش کیا۔اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو شدت پسند مارے گئے۔ ادھر دیر میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام میں مصروف پاک فوج کے جوانوں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 3 اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے والوں میں ضلع خیبر کے رہائشی 28 سالہ لانس نائیک سید امین آفریدی، مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ لانس نائیک محمد شعیب سواتی اور نوشہرہ کے رہائشی 22 سالہ سپاہی کاشف علی شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے