راجن پور (رپورٹ: انعام باری) تعلیم سے ہی ترقی ممکن ہے دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم کو عام کریں آج کے اس جدید دور میں تعلیم کو اولین ترجیح سمجھتے ہوئے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کریں ترقی یافتہ ممالک آج اس تعلیم کے بل بوتے پر دنیا میں حکمرانی کر رہے ہیں ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان پر پابند ہیں تعلیم پاکستان کے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے دریا کے کنارے سکول کے طلبہ وطالبات خراج، تحسین کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمن خان نے یو سی ہیرو میں قائم سلیمان پبلک سکول کے اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کو ہر دور میں جدید سے جدید تر کیا جا رہا ہے انتظامیہ بھی دور جدید کو دیکھتے ہوئے بچوں کی ذہنی تربیت اسی کے مطابق کرے بہترین نتائج اور نظم و ضبط پر سکول انتظامیہ کو سلام یہی بچے ہمارا مستقبل ہیں اور آنے والے دنوں میں انہی طالب علموں نے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے بچے ہمارا قیمتی سرمایہ اور حکومت تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کثیر فنڈز استعمال کر رہی ہے دریں اثنا اس موقع پر ریاض معاویہ۔نازک خان گوپانگ،محمد ریاض حیدری،سردار عارف خان گوپانگ اللہ نواز خان،شیر محمد گوپانگ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
![]()