Home / اہم خبریں / نوشہرہ ٹریفک حادثات میں 3 افراد زخمی

نوشہرہ ٹریفک حادثات میں 3 افراد زخمی

نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) ٹنکی روڈ نوشہرہ کے قریب روڈ ٹریفک حادثہ۔ فلائنگ کوچ اور رکشے کے درمیان ایکسیڈنٹ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ دونو ں زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی جانب سے فرسٹ ایڈ دی گئی۔ زخمیوں کی شناخت خان زیب عمر 25 سال سکنہ مردان، عامر زیب عمر 29 سال سکنہ مردان۔ جبکہ دوسرے واقعے میں تارو جبہ اسٹاپ پر روڈ ٹریفک حادثہ ہوا۔ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثے کا سبب بنی جس کے نتیجے میں امین اللّه سکنہ قاسم کلے شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈز کا آغاز کراچی کی جامعات میں مقابلے شروع

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کی جانب سے سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے