Home / اہم خبریں / عورت معاشرے کی تخلیق اور قوموں کے کردار سازی کی ضامن ہے- محمد ثروت اعجاز قادری

عورت معاشرے کی تخلیق اور قوموں کے کردار سازی کی ضامن ہے- محمد ثروت اعجاز قادری

کراچی (نوپ نیوز) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عورت معاشرے کی تخلیق اور قوموں کے کردار سازی کی ضامن ہے ،بعض عناصر اسلام کا غلط تصور پیش کرکے خواتین کے حقوق کا استحصال کررہے ہیں ، خواتین کو جو حقوق اسلام نے دیئے دنیا کے کسی مذہب نے نہیں دیئے ،دور جہالت میں لڑکی کو پیدا ہوتے ہی زنددفن کردیا جاتا تھا،سرکار دولم ﷺنے سسکتی ہوئی انسانیت کو جہالت سے دور کرکے عورت کو رحمت قرار دیا ، مرد اور عورت دونوں کو دین اسلام نے تعلیم حاصل کرنے کا درس دیا ہے ،اگر عورت کے ساتھ کہیں امتیازی سلوک برتا جارہا ہے تو اس کا قصور مذہب یا ریاست کا نہیں بلکہ معاشرے کی اقدار عدم تعلیم یعنی جہالت کا ہے ،دین اسلام نے جنت کو ماں کے قدموں میں بتا کر عورت کا مقام بلند کیا ہے ،ملک وقوموں کی ترقی وخوشحالی میں خواتین کا کردار مردوں سے کم نہیں ہے ،پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے خواتین کو آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا ،معاشرے کی برائیوں کے خاتمے کیلئے تعلیم کو فروغ دیکر ہی جہالت کو ختم کیا جاسکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار عالمی یوم خواتین کے موقع پر انہوں نے مرکز اہلسنت کی لیڈیز ونگ کی رہنماؤں وکارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھاکہ خواتین تعلیم یافتہ ہونگی تو معاشرے کی خواتین کو ان کے حقوق سے آگاہی فراہم کرینگی ،پاکستان میں خواتین کے تحفظ کے لئے قانون موجود ہے مگر اس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ معاشرے اور ملک کی ترقی کیلئے خواتین کو کلیدی کردار کرنا ہوگا ،بچیوں کی تعلیم وتربیت کو یقینی بناتے ہوئے معاشرے سے جہالت کو ختم کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں جہاں بھی اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو مظالم کا نشانہ بنارہی ہیں وہاں مسلم خواتین کی بچوں کے تحفظ اور حقوق کے حصول کیلئے جرأت وبہادری دیکھ کر غیر مسلم قوتیں پریشان حال ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادری کی تحریک میں ماؤں ،بہنوں اور بچیوں نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا تھا ،وڈیرانہ وجاگیردارنہ نظام اسلام اور ملک کے آئین کے منافی ہے ان نظاموں نے خواتین کے حقوق کا ہر دور میں استحصال کیا ہے ،پاکستان کا آئین کواتین کو حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے

عورت معاشرے کی تخلیق اور قوموں کے کردار سازی کی ضامن ہے- محمد ثروت اعجاز قادری فائل فوٹو

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے