تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنوینشن کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی گئی

سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنوینشن کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی گئی

سیالکوٹ (نوپ نیوز) سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنوینشن کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی گئی۔ خواجہ آصف سیالکوٹ میں (ن) لیگ کے ورکرز کنوینشن سے خطاب کر رہے تھے کہ ایک شخص نے اچانک پیچھے سے ان پر سیاہی پھینک دی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس نے وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ سیاہی پھینکنے والے شخص کو کسی نے بھیجا ہے اور چار پیسے دے کر مجھ پر سیاہی پھینکوائی گئی لیکن اسے چھوڑ دیں کیونکہ میری اس سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی پھینکنے سے میری سیاست کو فرق نہیں پڑتا بلکہ اب بھی ہرازوں لوگ میرے لیے دعا گو ہیں۔ خواجہ آصف کی جانب سے سیاہی پھینکنے والے شخص کو چھوڑنے کا کہنے پر کارکنوں کی جانب سے نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ احسن اقبال پر بھی ورکرز کنوینشن سے خطاب کے دوران ایک شخص نے ان کی جانب جوتا اچھال دیا تھا۔


سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنوینشن کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی گئی فائل فوٹو

About admin

یہ بھی پڑھیں

سجاس کے وفد کی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فرنچائز اونر ندیم عمر سے ملاقات، کلب کرکٹ کے لیے مستقل ونڈو مختص کرنے پر زور

کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین /اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے