کراچی (نوپ نیوز) کراچی میں مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ گرمیوں کے آغاز سے ہی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کے الیکٹریک کی نا اہلی اور بے حسی کی عکاسی کرتی ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروباری اور معاشی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ کے الیکٹریک مہنگی اشتہاری مہم کے ذریعے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بلند بانگ دعوے کرتی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ کے الیکٹریک گرمیوں میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مربوط حکمت عملی بنائے تا کہ عوام گرمیوں میں سکون سے رہ سکیں۔ وفاقی حکومت اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی میں گرمیوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں
![]()
کراچی میں مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافے کی سخت مذمت کرتے ہیں- آصف حسنین فائل فوٹو
Home / اہم خبریں / کراچی میں مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ سید آصف حسنین