کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی ضلع ایسٹ تھانہ فیروز آباد پولیس کی بڑی کارروائی نظر بند کرکے کاروباری لوگوں کو چونا لگانے والے باپ بیٹا گرفتار ملزمان کو فیروز آباد پولیس نے بڑی محارت کے ساتھ گرفتار کیا ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک نے بمعہ پولیس ٹیم کے ساتھ ملزمان کو ٹیکنیکل بنیادوں پر گرفتار کیا، شہر قائد کے متعدد دکانداروں کو لوٹنے والا ایرانی ہپناٹسٹ گروہ نکلا، فیروز آباد پولیس نے دکانداروں کو چونا لگانے والے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا، کارروائی کے دوران بہو ایران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں دکانداروں سے نوسربازی کرتے تھے مرکزی ملزم سلیم ہپناٹائز کر کے دکانداروں کو لوٹتا تھا، کئی وارداتوں میں دکان مالک اور عملے کے سامنے تجوری سے نوٹ نکالے، ملزم نے بینک کیشئر سے بھی 97 ہزار روپے کی رقم ہپناٹائز کر کے لوٹی، گرفتار مرکزی ملزم سلیم کی عمر 61 سال ہے تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزم کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم سے مذید تفتیش کی جارہی ہے ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک کے مطابق جراٸم پیشہ عناصر کتنے ہی چالاق کیوں نا ہوں قانون سے بالاتر نہیں ہیں ملزمان سے مزید جانچ کی جارہی ہے۔
![]()