Home / اہم خبریں / ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں امیدواروں کی حد عمر 35 سال مقرر کی جائے- سندھ یوتھ فورم

ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں امیدواروں کی حد عمر 35 سال مقرر کی جائے- سندھ یوتھ فورم

کراچی (رپورٹ ذیشان حسین) کراچی پریس کلب کے باہر سندھ یوتھ فورم کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شرکاء اور مظاہرین کا کہنا تھا کہ 5 سالوں بعد ہونے والے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں کم سے کم عمر کی حد میں 5 سال کی رعایت دی جائے اور عمر کی حد 35 سال مقرر کی جائے- سندھ پبلک سروس کمیشن کی CCE-2018 امتحان میں 30 سال عمر کی حد مقرر کرنے سے بہت سے امیدوار امتحان میں بیٹھنے سے محروم رہ جائیں گے- اس تازہ سندھ حکومت کے فیصلے کی وجہ سے بہت سالوں سے انتظار کرنے والے امیدواروں میں نہ امیدی سی چھاگئی ہے- یاد رہے کہ یہی امتحان جو سال 2013 میں ہوا تھا سپریم کورٹ نے اسے مسترد کے پھر سے امتحان لینے کا فیصلہ دیا تھا جس کا نتیجہ ابھی تک نہیں آیا ہے مطلب کہ 2008 میں ہونے والے امتحان کے بعد یہ امتحان 10 سالوں کے بعد ہورہا ہے اس میں عمر کی حد 30 سال مقرر کرنا سندھ کے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے- سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق یہ امتحان ہر سال کرانا ہے پر اس کے برعکس سندھ پبلک سروس کمیشن یہ امتحان تقریباً 6 سال بعد کروا رہی ہے اور اب یہ امتحان صرف 06 دفعہ ہورہا ہے اس کی پوری تاریخ میں اتنے عرصے کے بعد کروانے کی وجہ اور عمر کی حد 30 سال مقرر کرنے کی وجہ سے بہت سے امیدوار جو سالوں سے انتظار کر رہے تھے اس میں شرکت نہیں کر سکیں گے- سندھ کی تعلیم کو دیکھتے ہوۓ سندھ پبلک سروس کمیشنن میں امیدواروں کی حد عمر 30 سال مقرر کرنا سندھ کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے جبکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں اس کام کی حد 38 سال ہے حالانکہ پنجاب میں یہ امتحان ہر سال ہوتا رہا ہے- سندھ کے بڑے وزیر سید مراد علی شاہ، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور بلاول بھٹو زرداری سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ ٥ سالوں کے بعد ہونے والے امتحان میں کم سے کم عمر کی حد 35 سال مقرر کی جائے اور اہل امیدواروں کے مستقبل کو بچایا جائے
  

ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں امیدواروں کی حد عمر 35 سال مقرر کی جائے- سندھ یوتھ فورم تصاویر: نوپ نیوز

About admin

یہ بھی پڑھیں

سکھر کے بعد حیدرآباد میں بھی پنک اسکوٹیز کی تقسیم کا اعلان، سندھ حکومت کا خواتین کی بااختیاری کے لیے اہم اقدام

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے سکھر میں کامیاب آغاز کے بعد حیدرآباد میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے