Home / افریقہ / زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کی وفات پر پاکستان کا ان کے اہلخانہ اور زمبابوے کی عوام سے اظہار تعزیت

زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کی وفات پر پاکستان کا ان کے اہلخانہ اور زمبابوے کی عوام سے اظہار تعزیت

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان نے زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کی وفات پر ان کے اہلخانہ اور زمبابوے کے عوام سے تعزیت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجما ن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ملک کی تاریخ میں کلیدی کردار ادا کیا، سابق صدر نے پاکستان اور زمبابوے کے باہمی تعلقات کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ براعظم افریقہ اور زمبابوے کیلئے رابرٹ موگابے کی خدما ت کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے