Home / اسلام آباد / خون کے آخری قطرے تک اپنے مادر وطن کا دفاع کریں گے۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی

خون کے آخری قطرے تک اپنے مادر وطن کا دفاع کریں گے۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک اپنے مادر وطن کا دفاع کریں گے۔ یوم بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اس دن ”آپریشن سومنات“ کو جس جرآت و دلیری کے ساتھ انجام دیا گیا وہ پاکستان کےلیے باعث ِ فخر ہے۔آٹھ ستمبر کےدن پاکستان نیوی کے بحری جنگی جہازوں نے بھارت کے ساحل پر حملہ کیا اور دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا اور پاکستان کی آبدوز غازی کا خوف بھارتی نیوی کے جہازوں پر چھایا رہا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ عالمی پانیوں میں امن و استحکام کو یقینی بنا رہی ہے گوادر بندرگاہ کی ترقی اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی فوائد حاصل کرنے کا مواقع فراہم کریں گے۔ نیول چیف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاک بحریہ مکمل طور پر چوکس ہے جس کا کھلا ثبوت جدید بھارتی آبدوز کا سراغ لگانا اور اس کے عزائم ناکام بنانا ہے۔ آج کے دن پاک بحریہ کے آفیسرز جوان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اس مشکل صورت حال میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ پاک بحریہ کے تمام آفیسرز اور جوان اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کےخون کے آخری قطرے تک اپنے مادر وطن کا دفاع کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے