Home / اسلام آباد / مقبوضہ کشمیر میں بے حرمتی، لوٹ مار ، مظالم اور لاکھوں فوجیوں کی موجودگی کے باوجود بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکے گا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی

مقبوضہ کشمیر میں بے حرمتی، لوٹ مار ، مظالم اور لاکھوں فوجیوں کی موجودگی کے باوجود بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکے گا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بے حرمتی، لوٹ مار ، مظالم اور لاکھوں فوجیوں کی موجودگی کے باوجود بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکے گا۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو بولنے کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ دنیا اس کےلئے کشمیریوں کے غم و غصے کو دیکھے سنے اورمحسوس کرے۔دریں اثناصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی بھی موجود تھے ۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے