Home / اہم خبریں / وزیر اعظم عمران خان کے لیے اژدھے کے چمڑے سے چپل تیار کرنا پشاور کے چچا نورالدین کو مہنگا پڑگیا

وزیر اعظم عمران خان کے لیے اژدھے کے چمڑے سے چپل تیار کرنا پشاور کے چچا نورالدین کو مہنگا پڑگیا

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) وزیر اعظم عمران خان کے لیے اژدھے کے چمڑے سے چپل تیار کرنا پشاور کے چچا نورالدین کو مہنگا پڑگیا۔ محکمہ جنگلی حیات نے پچاس ہزار روپے جرمانہ کردیا جبکہ چچا نور الدین کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان کےلیے ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کو تیار ہوں۔ پشاور میں مشہور چپل ساز نور الدین کی وزیر اعظم عمران خان کے لیے اژردھے کے چمڑے سے چپل تیار کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو محکمہ جنگلی حیات حرکت میں آگیا اور خصوصی چپل قبضے میں لے لی۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق کاریگر کے تسلیم کرنے پر محکمہ جنگلی حیات قوانین کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے دیوانے چچا نورالدین کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ روپے دینے کو بھی تیار ہوں اور یہ چپل ان کو ضرورپیش کروں گا۔ یاد رہے کہ چچا نورالدین اس سے قبل بھی عمران خان کے لیے کپتان چپل تیار کرچکے ہیں جس کی انہوں نے حلف برادری پر پہننے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی محکمہ جنگلی حیات نے تو اژدھا کے چمڑے سے بنے پشاور چپل مالک کے حوالے کر دیئے تاہم یہ دیکھنا ہے کہ عید کے موقع پر تحفہ وزیر اعظم تک پہنچتا ہے کہ نہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے