ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، جہاں عید الفطر کل بروز منگل منائی جائے گی۔ امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی کل عید الفطر منائی جائے گی۔ ایشیائی ممالک انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور جاپان میں پیر کے روز عید کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے وہاں منگل کو 30واں روزہ رکھا جائے گا اور بدھ کو عیدالفطر منائی جائے گی۔ آسٹریلیا میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عید بدھ کے روز منائی جائے گی۔ جبکہ موروکو میں بھی عید الفطر 5 جون کو منائی جائے گی۔ اس حوالے سے موروکو کے ماہر فلکیات نے مئی میں ہی بتادیا تھا۔
![]()