ننکانہ صاحب (بیورو رپورٹ) ننکانہ صاحب میں موٹر وے ایم تھری ننکانہ انٹرچینج پر پٹرول سے بھرا ٹرالر الٹ گیا۔ ٹرالر الٹنے سے پٹرول سڑک پر بہہ گیا جس کے بعد ملتان سے لاہور موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرالر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث ہوا، حادثے میں ٹرالر میں موجود ڈرائیور اور کلینر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق ٹرالر میں اڑتالیس ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا۔ علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لیکر ریسکیو کا عمل شروع کردیا ہے۔ آئل ٹینکر کراچی سے ماچھیکے جا رہا تھا۔
![]()