تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ننکانہ صاحب میں موٹر وے ایم تھری ننکانہ انٹرچینج پر پٹرول سے بھرا ٹرالر الٹ گیا

ننکانہ صاحب میں موٹر وے ایم تھری ننکانہ انٹرچینج پر پٹرول سے بھرا ٹرالر الٹ گیا

ننکانہ صاحب (بیورو رپورٹ) ننکانہ صاحب میں موٹر وے ایم تھری ننکانہ انٹرچینج پر پٹرول سے بھرا ٹرالر الٹ گیا۔ ٹرالر الٹنے سے پٹرول سڑک پر بہہ گیا جس کے بعد ملتان سے لاہور موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرالر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث ہوا، حادثے میں ٹرالر میں موجود ڈرائیور اور کلینر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق ٹرالر میں اڑتالیس ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا۔ علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لیکر ریسکیو کا عمل شروع کردیا ہے۔ آئل ٹینکر کراچی سے ماچھیکے جا رہا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں شامل کرانے کے لیے تحقیقی کام شروع

سانگھڑ (رپورٹ، رضوان غوری) تاریخی آثارِ قدیمہ منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے