نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے غیر محفوظ ہے اور گزشتہ چار عشروں کے دوران 90 فیصد قدرتی آفات موسمیاتی تبدیلی کے باعث رونما ہوئیں۔ انہوں نے یہ بات نیویارک میں کلائمیٹ ایکشن سمٹ 2019 کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ ملیحہ لودھی نے انہیں پاکستان کی ترجیحات اور بلین ٹری سونامی پروگرام کے بارے میں بھی بتایا۔
![]()