Home / اہم خبریں / تائیوان چین کا حصہ ہے اور چین ایک دن دوبارہ ضرور متحد ہو جائے گا۔ اگر کسی نے تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی کوشش کی تو چینی افواج کے پاس جنگ کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ چینی وزیر دفاع وی فینگ

تائیوان چین کا حصہ ہے اور چین ایک دن دوبارہ ضرور متحد ہو جائے گا۔ اگر کسی نے تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی کوشش کی تو چینی افواج کے پاس جنگ کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ چینی وزیر دفاع وی فینگ

سنگاپور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزیر دفاع وی فینگ نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تصادم انتہائی تباہ کن ہو گا۔ بحیرہ جنوبی چین اور تائیوان پر امریکی موقف کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ نگاپور میں ایشیا ڈیفنس سربرائی اجلاس سے خطاب میں چینی وزیر دفاع نے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اور چین ایک دن دوبارہ ضرور متحد ہو جائے گا۔ اگر کسی نے تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی کوشش کی تو چینی افواج کے پاس جنگ کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ وی فینگ نے کہا کہ امریکہ تجارت پربات چیت کرنا چاہتا ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں لیکن اگر امریکہ جنگ کا ارادہ رکھتا ہے تو ہم آخر دم تک لڑیں گے۔ چینی فوج علاقائی امن و استحکام کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کے لیے مقدس سرزمین ہے اور چین اپنی مقدس سرزمین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہو گا۔ چین خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے تاہم جنگ کے خطرات بھی موجود ہیں۔ چینی وزیر دفاع نے خطاب کے بعد قائَم مقام امریکی وزیر دفاع سے ملاقات بھی کی جس میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان خطے میں استحکام کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے بعد چینی وزارت دفاع کے ترجمان اؤ چھیان نے صحافیوں کو بتایا کہ مذاکرات کا ماحول مثبت اور تعمیری رہا۔ دونوں فریقین نے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعلقات اور جزیرہ نما کوریا کے مسئلے سمیت مشترکہ تشویش کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور بعض امور پر اتفاق رائے حاصل کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے