Home / اہم خبریں / خارکمر واقعے پر شمالی وزیرستان کے عمائدین پر مشتمل نو رکنی جرگہ تشکیل دے دیا گیا۔9 رکنی جرگے کا اجلاس کل پشاور میں طلب کرلیا گیا

خارکمر واقعے پر شمالی وزیرستان کے عمائدین پر مشتمل نو رکنی جرگہ تشکیل دے دیا گیا۔9 رکنی جرگے کا اجلاس کل پشاور میں طلب کرلیا گیا

پشاور (بیورو رپورٹ) شمالی وزیرستان خارکمر واقعے میں بڑی پیشرفت۔ مشیر ضم اضلاع اجمل وزیر نے میران شاہ کا ہنگامی دورہ کیا ہے۔ خارکمر واقعے پر شمالی وزیرستان کے عمائدین پر مشتمل نو رکنی جرگہ تشکیل دے دیا گیا۔ جرگے میں چیف آف وزیرستان ملک نصر اللہ، چیف آف داوڑ ملک خانزیب، ملک شاہ نواز مداخیل، ملک خان مرجان، ملک حبیب اللہ درپہ خیل، ملک جان فراز، ملک میر قادر خان، ملک غلام خان اور پیر عاقل زمان تپی شامل ہیں۔ جرگہ عمائدین نے شمالی وزیرستان میں امن وامان کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ جرگہ خارکمر واقعے کے پرامن حل کیلئے فریقین سے مشاورت کرے گا۔ مشیر ضم اضلاع اجمل وزیر نے 9 رکنی جرگے کا اجلاس کل پشاور میں طلب کرلیا ہے۔ اجمل وزیر کا کہناہے کہ شمالی وزیرستان میں امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ قبائلی رسم و رواج سے واقف ہوں۔ جرگہ دیرپا امن کے قیام میں معاون ہوگا۔ متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے