چیچہ وطنی (بیورو رپورٹ) ساہیوال کے علاقے چیچہ وطنی میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں سے ملکر کالج کے طالب علم کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ چیچہ وطنی کے نواحی علاقے میں پیش آیا، جہاں متاثرہ لڑکے کے مطابق پولیس اہلکار احسن علی نے اپنے بھائیوں اور ساتھیوں کے ہمراہ مجھے برہنہ کرکے تشدد کیا۔متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنی بہن کے تعلقات کے بارے میں جاننا چاہتے تھے، جو میں نہیں جانتا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کے ساتھی ذیشان عالم کو گرفتار کرلیا ہے، باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔
![]()