Home / اہم خبریں / کراچی کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی چاندنی چوک، اورنگ آباد، بڑا میدان سمیت دیگر علاقوں میں 18 گھنٹےغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، کے الیکٹرک کا ایمرجنسی نمبر118 بھی غیرفعال

کراچی کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی چاندنی چوک، اورنگ آباد، بڑا میدان سمیت دیگر علاقوں میں 18 گھنٹےغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، کے الیکٹرک کا ایمرجنسی نمبر118 بھی غیرفعال

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی چاندنی چوک، اورنگ آباد، بڑا میدان سمیت دیگرعلاقے شامل۔ کے الیکٹرک کا ایمرجنسی نمبر118 بھی غیرفعال۔ گرمی اور حبس کے موسم میں 18 گھنٹےغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے الیکٹرک کے خطرناک تار ٹوٹنے سےعوام کو سخت خدشات، سینکڑوں شکایتوں کے باوجود عملہ مسائل کےحل میں غیر سنجیدہ۔ علاقہ مکینوں اور عوام کا کہنا ہے کہ بجلی کے تار لٹکنے سے دو روز قبل بچے متاثر ہوئے، پاپوشنگر، چاندنی چوک، اورنگ آباد سمیت دیگرعلاقے متاثر، وولٹیج کی کمی کی شکایت پر بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا، ناظم آباد اور اطراف کے علاقے کے الیکٹرک کے بد ترین ظلم کا شکار بجلی نہ ہونےسے پانی کی فراہمی بھی بند، کلرالیکٹرک نے پہلے بھی انسانی جانیں لیں،اب مزید زندگیاں داؤ پر لگارئی جارہی ہیں، ہزاروں روپےاضافی بل بھرنے کے باوجود عوام کو بجلی دستیاب نہیں، گول مارکیٹ برانچ کا عملہ عوام سے بدتمیزی کرنے لگا فالٹ کی شکایت کرنے پر دھمکایا جاتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے