تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ساہیوال کے علاقے چیچہ وطنی میں پولیس اہلکار کا ساتھیوں کے ہمراہ طالب علم کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا

ساہیوال کے علاقے چیچہ وطنی میں پولیس اہلکار کا ساتھیوں کے ہمراہ طالب علم کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا

چیچہ وطنی (بیورو رپورٹ) ساہیوال کے علاقے چیچہ وطنی میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں سے ملکر کالج کے طالب علم کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ چیچہ وطنی کے نواحی علاقے میں پیش آیا، جہاں متاثرہ لڑکے کے مطابق پولیس اہلکار احسن علی نے اپنے بھائیوں اور ساتھیوں کے ہمراہ مجھے برہنہ کرکے تشدد کیا۔متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنی بہن کے تعلقات کے بارے میں جاننا چاہتے تھے، جو میں نہیں جانتا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کے ساتھی ذیشان عالم کو گرفتار کرلیا ہے، باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے