Home / اسلام آباد / حکومت کی جانب سے عوام پر عید سے قبل پیٹرول بم گرائے جانے کا امکان، پیٹرول پر 9 روپے بڑھانے کی سمری ارسال

حکومت کی جانب سے عوام پر عید سے قبل پیٹرول بم گرائے جانے کا امکان، پیٹرول پر 9 روپے بڑھانے کی سمری ارسال

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) حکومت کی جانب سے عوام پر عید سے قبل پیٹرول بم گرائے جانے کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو موصول ہونے والی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 131 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے ہوگی۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے انسٹھ پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت اضافے کے بعد اٹھانوے روپے چھیالیس پیسے فی لیٹر ہوگی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ انسٹھ پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کل وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم جون سے ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے