Home / اہم خبریں / عيد قريب آتے ہی بد امنی بڑھ گئی ایک ہی رات میں 4 ڈکیتیاں پوليس ڈاکوؤں کے آگے بے بس بن گئی

عيد قريب آتے ہی بد امنی بڑھ گئی ایک ہی رات میں 4 ڈکیتیاں پوليس ڈاکوؤں کے آگے بے بس بن گئی

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) عيد قريب آتے ہی بد امنی بڑھ گئی ایک ہی رات میں 4 ڈکیتیاں پوليس ڈاکوؤں کے آگے بے بس بن گئی، تفصیلات کےمطابق میہڑ شہر اور قریبی علاقوں میں چوریوں کی وارداتیں بڑھ گئیں ایک ہی رات میں 4 وارداتيں میہڑ اے سیکشن تھانے کہ قریب نامعلوم ڈاکو بیوپاری خدا بخش میمن کے بیٹے لیکچرار وحید میمن کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر 3 لاکھ کے ذیورات 30، ہزار نقد اور گھر کا قیمتی سامان لوٹ کر آسانی سے فرار ہوگئے جبکہ میہڑ اے سیکسن تھانے کی حدود قاضی عارف روڈ پر ہتھیار بندوں نے میہڑ میں مزدوری کے لئے آتے ہوئے مزدور اسلم ڈیپر سے سی ڈی موٹرسائيکل چھین لی، میہڑ اے سیکشن تھانے کی حدود نانک رام سیلر کے قریب سمیر مہیسر اور آصف سیال سے موٹرسائيکل نقد رقم چھین کر لے گئے جبکے میہڑ بی سیکشن تھانے کی حدود تھیبا روڈ پر نامعلوم ڈاکو روڈ بلاک کرکے شہر آنے والے مسافران ریاض کھوسو، وحید پتوجو، ماجد پتوجو، عمران خاصخیلی اور دیگر سے ہزاروں روپے نقد لوٹ لیے اور ہتھیار بندوں نے مسافر وین سے خواتین سمیت دیگر مسافروں سے ذیورات اور نقد رقم لوٹ لی، سندھی بٹڑا پولیس اسٹیشن کی حدود سے نامعلوم ڈاکو معشوق سولنگی سے سی ڈی موٹرسائيکل پانچ ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار، دوسری طرف بڑھتی ہوئی چوریوں کےخلاف مہیسر برادری نے انڈسٹری ہائی وے بند کرکے دھرنا دیا ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کی یقین دہانی کےبعد دہرنا ختم کیا گیا دوسری جانب لیکچرار وحید میمن نے کھوجی کتا منگوا کر پولیس کی موجودگی میں کھوجی کتے واردات کی نشاندہی کروائی تو کتا علی نواز ملاح کے گھر میں بیٹھ گیا اس موقع پر لیکچرار وحید میمن نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ ناجائز ہوا ہے کھوجی کتے کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی ہوئی ہے میں اپیل کرتا ہوں کہ میرے گھر سے لوٹے ہوئے ذیورات اور سامان واپس کروا کر انصاف کیا جائے دوسری طرف ایس ایچ او اے سیکشن شفیع محمد گولو نے نیشنل پریس کلب میھڑ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن و امان بحال کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں گھر مالک علی نواز ملاح سمیت دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے اصل ملزمان کے لئے ہماری کوشیں جاری ہیں ہم لوٹا ہوا سامان واپس کرا کر امن امان بحال کرینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے