Home / اہم خبریں / گجرات پولیس نے ڈکیتی اور نوسربازی کی وارداتیں کرنے والا بین الاضلاعی گینگ گرفتار کرلیا

گجرات پولیس نے ڈکیتی اور نوسربازی کی وارداتیں کرنے والا بین الاضلاعی گینگ گرفتار کرلیا

گجرات (بیورو رپورٹ) گجرات پولیس نے ڈکیتی اور نوسربازی کی وارداتیں کرنے والا بین الاضلاعی گینگ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس نے ضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور نوسربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن فراست اللہ چٹھہ کی سربراہی میں کام کرنے والی پولیس ٹیم جس میں سب انسپیکٹر اویس لطیف، سب انسپیکٹر محمد بلال اور سب انسپیکٹر زبیر انجم شامل ہیں نے پیشہ ورانہ مہارت اور محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، چوری اور نوسربازی کی وارداتوں میں ملوث سات رکنی بین الاضلاعی گینگ ٹریس کرکے تین کارندے گرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزمان میں محمد ایوب ولد محمد یعقوب، محمد آصف ولد اللہ رکھا اور خاتون حمیر ا زوجہ محمد ایوب سکنائے ضلع سیالکوٹ شامل ہیں۔جنہوں نے ضلع گجرات کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی، چوری اور نوسربازی کی 11 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ دوران انٹیروگیشن گینگ کے قبضہ سے طلائی زیورات سمیت 35 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ساتھی خواتین کی مدد سے سادہ لوح خواتین کو مختلف جگہوں پر ورغلا کر اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا لیتے اور بعد ازاں اسلحہ کے زور پر نقدی اور زیورات وغیرہ لوٹ لیتے تھے۔ گینگ نے ضلع گجرات کے علاوہ راولپنڈی، جہلم، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ یہ نوسر باز گینگ ضلع گجرات میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ جس کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے گینگ کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے بھی نوازا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے