Home / اسلام آباد / ہم نے چھ نکات دیئے تھے مگر حکومت عمل نہیں کر رہی ہے تو ہم بھی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزیراعظم اور صدر کو ووٹ دیئے، اس سے زیادہ کیا کرسکتے ہیں۔ اختر جان مینگل

ہم نے چھ نکات دیئے تھے مگر حکومت عمل نہیں کر رہی ہے تو ہم بھی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزیراعظم اور صدر کو ووٹ دیئے، اس سے زیادہ کیا کرسکتے ہیں۔ اختر جان مینگل

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اختر جان مینگل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے چھ مطالبات پر دس ماہ میں عملدرآمد نہ کرسکی۔ ہم نے چھ نکات دیئے تھے، اس پر کمیٹی بھی نہ بن سکی۔ ہم مفت میں حکومت کا بخار لیں اور وہ ہمیں جھنڈی دکھاتے رہیں، ایسا نہیں ہوسکتا۔ اختر مینگل نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت وعدہ پورا کرے گی تو ہم بھی ساتھ دیں گے۔ حکومت نے چھ میں سے دو نکات پر بھی عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک کمیٹی کے قیام پر دس ماہ بعد بات کر رہے ہیں، وہ بھی حتمی نہیں ہے۔ جب تک حکومت ہمارا مطالبہ نہیں مانتی، ہم بھی حکومت کا مزید ساتھ نہیں دیں گے۔ اختر مینگل نے مزید کہا کہ بجٹ سے زیادہ ضروری ہمارے چھ نکات ہیں۔ حکومت عمل نہیں کرے گی تو ہم بھی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزیراعظم اور صدر کو ووٹ دیئے، اس سے زیادہ کیا کرسکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے