ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان امریکا سے جدید لڑاکا طیارے ایف 35 خریدنا چاہتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹوکیو کو 105 لڑاکا طیارے دینے کیلئے تیار ہیں۔ امریکی صدر نے جاپان کے دورے کے دوران ٹوکیو میں میڈیا کو بتایا کہ جاپان اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانا چاہتا ہے اور 105 لڑاکا طیارے امریکا سے خریدنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اتحادی ملک کو راڈار پر نظر نہ آنے والے طیارے دینے کیلئے تیار ہے۔
![]()