Home / اہم خبریں / ملک میں اس وقت تاریخ کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بھی کوئی سہولت نہیں دی جارہی۔ مفتی ارشاد احمد حقانی امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل راجن پور

ملک میں اس وقت تاریخ کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بھی کوئی سہولت نہیں دی جارہی۔ مفتی ارشاد احمد حقانی امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل راجن پور

جام پور (رپورٹ: انعام باری) جمعیت علماء اسلام تحصیل راجن پور کے امیر مفتی ارشاد احمد حقانی، تحصیل جام پور کے امیر مولانا عبدالمجید ساقی اورتحصیل روجھان مولانا شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت تاریخ کی بدترین لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے سحر و افطاری اور تراویح کے اوقات میں بھی کوئی سہولت نہیں دی جارہی ہمارا ضلع پسماندہ ہونے کے ناطے اکثر علاقہ میں میٹھے اور صاف پانی سے محروم ہے اور مہنگائی کا جن قابو کرنے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جمعیت علماء اسلام ہی حقیقی معنوں میں ملک پاکستان کو اسلامی فلاحی، ریاست بناسکتی ہے اسی لیے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور میں اپنے مضبوط پینل کے ساتھ بھر پور حصہ لے گی اسی سلسلہ میں عید الفطر کے بعد تینوں تحصیلوں میں اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہو نے والی حالیہ دہشت گردی انتہائی افسوسناک ہے ملکی سلامتی و امن کے فروغ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں دینی مدارس و مذہبی جماعتیں ایسے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر مولانا محمد صادق قاسمی، مولانا عبدالغنی، مولانا ظفر اللہ سیال، مولانا صادق چانگ، مفتی محمد عبداللہ، بلال خان دریشک،مفتی اللہ بخش دریشک، مولانا فہد خان کھوسہ، مفتی محمد عمر خان، مولانا شبیر احمد لقمان، مولانا طاہر القاسمی، مولانا خلیل الرحمن، قاری محمو د احمد قاسمی سمیت مجلس عاملہ و عمومی و دیگر شریک ہونگے اور اہم فیصلے اور لائحہ عمل بنایا جا ئے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے