Home / اہم خبریں / کراچی ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کا رات گئے حیدری مارکیٹ کا دورہ

کراچی ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کا رات گئے حیدری مارکیٹ کا دورہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کا رات گئے حیدری مارکیٹ کا دورہ۔ مارکیٹ پر قائم پولیس استقبالیہ کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں تعینات مرد و خواتین اہلکاروں سے ملاقات کرکے ان کو عوام کی رہنمائی اور خدمت کے لئے اپنی ہرممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی۔ ایس ایس پی سینٹرل نے مارکیٹ کا چاروں اطراف سے سیکیورٹی جائزہ لیا اور مارکیٹ کی مختلف کمیٹیوں سے سکیورٹی معاملات کے متعلق بات چیت کی۔ مارکیٹ میں آنے والے شہریوں کا سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر اظہار اطمینان۔ ایس ایس پی سینٹرل نے ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد اور ایس ایچ او حیدری مارکیٹ اور ان کے تمام عملے کو شاباش دیتے ہوئے ان کو سیکیورٹی مزید بہتر بنانے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر حیدری مارکیٹ کی تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے سکیورٹی اقدامات پر ایس ایس پی سینٹرل کا شکریہ ادا کیا گیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے