Home / اہم خبریں / سندھ حکومت نے صوبے کو ایڈستان بنا دیا ہے سندھ حکومت صرف ایڈز چلا رہی ہے جس کا مرکز لاڑکانہ ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

سندھ حکومت نے صوبے کو ایڈستان بنا دیا ہے سندھ حکومت صرف ایڈز چلا رہی ہے جس کا مرکز لاڑکانہ ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے کو ایڈستان بنا دیا ہے اور صرف ایڈز چلا رہی ہے جس کا مرکز لاڑکانہ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈوب مریں ایسے حکمران جو ایڈز پھیلا رہے ہیں، یہاں کے سیاست دانوں کے بچوں کے بھی ٹیسٹ ہونے چاہئیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری اس مہلک بیماری کے خلاف اشتہار بنائیں ہم تعاون کریں گے کیونکہ ہم ان کی معاونت کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی ون سندھ حکومت نے ہی پاس کرائی ہے اور یہ صوبہ بھی پاکستان کا حصہ ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو ذمہ داری عائد کی اس پر عمل ہوگا، ڈالر کی پرواز زرداری اور نوازشریف کی مرہون منت ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کوئی حکومت نہیں چاہتی پہلے سال ہی ڈالر مہنگا ہوجائے، ہمیں مسائل جہیز میں ملے ہیں، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ بھارتی انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی نے کسی مسلمان کو ٹکٹ دیا نہ مسلمان سے ووٹ مانگا دراصل یہ امریکہ کی گود میں بیٹھ گیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہندوستان کا مفاد اسی میں ہے کہ پاکستان زندہ رہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے