تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی آرمی چیف سے ملاقات جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ خطے کو مسائل سے دور رکھنے اور امن کے لیے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی آرمی چیف سے ملاقات جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ خطے کو مسائل سے دور رکھنے اور امن کے لیے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے کو مسائل سے دور رکھنے اور امن کے لیے تمام فریقین اپنا کردار ادا کریں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ خطے کو مسائل سے دور رکھنے اور امن کے لیے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، ذہنی نشوونما کے لیے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں، سعدیہ عباسی

کراچی، (رپورٹ: ذیشان حسین) دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپئن شپ 2026 وومن اسپورٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے