Home / اہم خبریں / ہمارے دو مہینے اور مشکل ہیں، یقین دلاتا ہوں سب چیلنجز سے جلد نکل جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب

ہمارے دو مہینے اور مشکل ہیں، یقین دلاتا ہوں سب چیلنجز سے جلد نکل جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیراعظم عمران خان نے قوم کو امید دلاتے ہوئے کہا ہے کہ جب برا وقت آتا ہے تو قوم اس سے نکلتی ہے، ہمارے دو مہینے اور مشکل ہیں، یقین دلاتا ہوں سب چیلنجز سے جلد نکل جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ سب سے بڑی نعمت یہ ملک ہے جو ہمیں اللہ تعالیٰ نے دیا، آنے والے وقت میں دنیا ہماری مثال دیا کرے گی، اس ملک میں باہر سے لوگ نوکریاں ڈھونڈنے آیا کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ جب برا وقت آتا ہے تو قوم اکھٹی ہوتی ہے نہ کہ ڈالر خریدنے لگ جائیں۔ جب ایک گھر پر قرض چڑھ جاتے ہیں تو تھوڑا مشکل وقت گزارنا پڑتا ہے۔ جب برا وقت آتا ہے تو قوم برے وقت سے نکلتی ہے۔ مشکل وقت انسان کو مضبوط اور سکھانے کے لئے آتا ہے۔ انسان صرف کوشش کرتا ہے لیکن کامیابی اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال میں 75 فی صد غریبوں کا مفت علاج ہوتا ہے، شوکت خانم اسپتال کوفنڈز دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کے عطیات غریب عوام کے علاج پر خرچ ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ابتدا میں لوگ کہتےتھے کہ شوکت خانم اسپتال نہیں بن سکتا، اس خواب کو سچ کرنے پر آپ کا شکریہ گزار ہوں، اچھا وقت نہیں، بلکہ برا وقت آپ کو اوپر جانا سکھاتا ہے. انھوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال ملک میں جس طرح لوٹ مار ہوئی، تو برا وقت آنا طے تھا، جب تک آمدنی نہیں بڑھتی، مشکل وقت گزارنا پڑتا ہے، دو سے ڈھائی ماہ اور مشکل وقت سے گزرنا پڑے گا، میرا ایمان ہے کہ پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا، بیرون ملک سے لوگ ملازمتوں ڈھونڈنے آئیں گے۔ وزیر اعظم کے بہ قول جب قوم اکٹھی ہوجاتی ہے، تو بڑے بڑے مشکل مرحلے مل کر طے کرتے ہیں، سیلاب کے وقت لوگوں نے خود سے اپنی قومی کی مدد کی، انشااللہ آنے والے دور میں دنیا دوبارہ پاکستان کی مثال دے گی، جسے ساٹھ کی دہائی میں دیا کرتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب برا وقت آتا ہے، تو قومیں اکٹھی ہوتی ہیں، ڈالرخریدنے نہیں لگ جاتیں، دو سے تین ماہ میں بحران سے نکل جائیں گے۔ اس سے قبل گرتی ہوئی معیشت کو بچانے کے لیے وزیراعظم پاکستان نے تاجروں کے وفد سے بھی ملاقات کی جس میں ایف پی سی سی آئی، کراچی چیمبرز آف کامرس اور حکومتی نمائندگان نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے