Home / اہم خبریں / الیکٹرانکس میڈیا ایسوسی ایشن جام پور کے سالانہ انتخابات میں اے ڈی گوشل خان صدر، وقار احمد خان لاشاری نائب صدر اور مرزا فرحان گل خان جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے

الیکٹرانکس میڈیا ایسوسی ایشن جام پور کے سالانہ انتخابات میں اے ڈی گوشل خان صدر، وقار احمد خان لاشاری نائب صدر اور مرزا فرحان گل خان جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے

جام پور (رپورٹ: انعام باری) جام پور بطور چیئرمین الیکشن بورڈ آفتاب نواز خان مستوئی، فاروق خان گوپانگ، ملک بلال حسین ببر کے ساتھ آج پریس کلب جام پور میں "الیکٹرانکس میڈیا ایسوسی ایشن جام پور کے سالانہ انتخابات کرانے میں کامیاب ہوئے۔ جس کے مطابق اے ڈی گوشل خان صدر نمائندہ اے آر واۓ نیوز، وقار احمد خان لاشاری نائب صدرنمائندہ کوہ نور نیوز، مرزا فرحان گل خان جنرل سیکریٹری پی ٹی وی نیوز، عنصر سجاد جوائنٹ سیکرٹری نمائندہ سیون نیوز اور امجد خان جتوئی نمائندہ 92 نیوز خزانچی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ ساجد خان لاشاری، نفیس الرحمن خان شیروانی، عتیق الرحمن خان شیروانی، جاوید اقبال اور عمیر عرفان خان لاشاری ممبران میں شامل ہیں۔ خصوصی شکریہ عبدالجبار خان، ملک سجاد حسین ببر،عمر حیات خان لاشاری، ڈاکٹر مرید حسین لنگاہ، شاہجہان خان لاشاری، اکبر خان جتوئی جو بطور مبصر موجود رہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے