Home / اہم خبریں / سول سوسائٹی، متاثرین سرکلر ریلوے نے بے دخلی آپریشن کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا

سول سوسائٹی، متاثرین سرکلر ریلوے نے بے دخلی آپریشن کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سول سوسائٹی، انسانی حقوق و مزدور حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے رہنمائوں اور سرکلر ریلوے کےمتاثرین کے نمائندوں نے سپریم کورٹ کے معزز ججوں اورسندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیدخلی آپریشن سے پہلے آبادکاری کا منصوبہ سامنے لایا جائے۔ کراچی پریس کلب میں بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمس انیس ہارون، رکن برائے نیشنل کمیشن فار ہیومین رائیٹس، کرامت علی ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبرایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پائلر)، متاثرین کے نمائندے حاجی خان بادشاہ، اربن ریسورس سینٹر کے محمد یونس، نغمہ شیخ اور ہیومین رائیٹس کمیشن آف پاکستان کے اسداقبال بٹ نے کہا کہ ڈیڑھ مہینے میں سرکلر ریلوے کی بحالی ناممکن ہے اس لیے اس کو فی الحال ملتوی کیا جائے۔ متاثرین کو جہاں سے بیدخل کیا جائے وہاں سے قریب ترین سرکاری اراضی پر ان کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہاجارہا ہے کہ متاثرین کی آبادکاری ایک سال بعد ہوگی. اس طرح سے آبادکاری ممکن نہیں ہوگی اس لیے عدالت سے استدعا کی جائے کہ تجاوزات ہٹانے کا عمل ملتوی کیا جائےورنہ انارکی پھیلنے کا ڈر ہے۔ 9 مئی کو عدالت عظمی’ کے دورکنی بنچ نے کراچی میں سرکلر ریلوے کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ کیا جس میں ریلوے حکام کو 15 روز کے اندر ریل ٹریک کے اطراف سے تمام تعمیرات کو ہٹا کر زمین سندھ حکومت کے حوالے کرنے اور پھر سندھ حکومت کو ایک ماہ کی مدت میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین کو فعال بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے سیکریٹری نے اعلی’ عدالت میں یہ حقیقت تسلیم کی ہے کہ سرکلر ریلوے کے ٹریک کے ساتھ ساتھ ہزاروں خاندان آباد ہیں جن کی تعداد 2013 کے سروے کے مطابق 4653 ہے. یہ تمام متاثرین بے گھرہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے اس موقع پر حکام کو حکم دیا کہ سرکلر ریلوے کی بحالی کے آپریشن میں جو خاندان بیدخل ہوں انکی اچھے انداز میں تمام سہولیات کے ساتھ آبادکاری کی جائے. اس آبادکاری کے لیے سندھ حکومت،وفاقی حکومت اورمیئر کراچی سمیت شہر کے ٹاؤن پلانرز سے بھی مشاورت کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے